میرشہیدگل خان مری اوران کے دیگرساتھیوں کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کوفوری طورپرگرفتارکیاجائے،میرنصیب اللہ خان مری

منگل 10 نومبر 2015 16:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)مارواڑ میں شہیدہونیوالے وڈیرہ میرگل خان مری کے بھائی میرنصیب اللہ خان مری اورسابق صوبائی وزیر محبت خان مری نے کہاہے کہ میرشہیدگل خان مری اوران کے دیگرساتھیوں کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کوفوری طورپرگرفتارکیاجائے سماج دشمن عناصر نے اپنے مفادات کی خاطر بلوچستان کے بے گناہ لوگوں کوٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنارہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ جنگی ادارے نہیں لڑاکرتے جنگی قومیں لڑاکرتی ہے اورجنگ لڑنے کے کچھ اپنے اصول اورقوانین ہے اورخاص طورپرمری قبیلے کی شاندارتاریخ ان قوانین اوراصولوں پرعمل پیراہونے کاایک روشن مثال ہے لیکن حالیہ دنوں میں ہونیوالے ایک اندوہناک واقعہ نے ہماری تاریخ کوتہس نہس کردیابلوچستان میں امن کے قیام کیلئے مری قبیلہ اپنی فوری کوشش کرتارہااورکرتارہے گاگمرہ اوربھٹکے ہوئے لوگوں کوراہ راست پرلانے کیلئے ہم فوری ایمانداراورلگن سے کام کررہے ہیں اوراس راستے پرحکومت اورفوج کی رہنمائی ہمارے لئے مشعل راہ ہے مگرافسوس اس بات کی ہے کہ چند نابلد افراد قبائلی روایات کوپامال کرتے ہوئے مہمانوں کوگھربلاکرقتل کرنابلوچ روایات کیلئے شرمناک عمل ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے بھائی کے قتل میں وہ لوگ ملوث ہے جوپاکستان اوربلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے انہوں نے کہاکہ یہ لڑائی کوئی آزادی کی لڑائی نہیں ہے بلکہ آپس میں طاقت کے حصول کی لڑائی میں بلوچ نسل کشی شروع کررکھی ہے انہوں نے کہاکہ پاک فوج اورایف سی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے ہمارے اس نقصان کااحساس کیااورپہاڑوں میں چھپے ان درندوں کیخلاف آپریشن کاآغاز کیاجوتاحال جاری وساری ہے ۔