خانوزئی میں ایمبولینس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی

منگل 10 نومبر 2015 16:51

خانوزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) بلوچستان کے علاقے خانوزئی میں ایمبولینس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارشدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرکوئٹہ منتقل کردیاگیااطلاعات کے مطابق لورالائی سے کوئٹہ جانیوالی ایمبولینس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدیدزخمی ہواجنہیں فوری طورپرکوئٹہ منتقل کردیاگیاجہاں ان کی حالات انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے مزیدکارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :