عارضی ملازمین کو برطر ف کرکے سینکڑوں خاندانوں کو نان شبینہ سے محروم کر نا ظلم ہے ،بلوچستان لیبر فیڈریشن

منگل 10 نومبر 2015 16:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چیئرمین خان زمان سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ سے فیڈریشن کے نصیر آباد جعفر آباد کے صدر علی حسن قادری نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے صحبت پور سمیت سبی مستونگ مچھ خضدار اور دیگر اضلاع کی منونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں کے عارضی و ڈیلی ویجز مزدوروں کو بلا جواز برطر ف کرنے کے اقدامات کی شدید مزمت کی ہے علی حسن قادری رہنماؤں کو بتایا کہ صحبت پور سے بھی ڈیلی ویجز و عارضی ملازمین کو برطر ف کرکے سینکڑوں خاندانوں کو نان شبینہ سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ غریب مزدوروں اور انکے خاندانوں کا معاشی قتل کے مترادف ہے ، انہوں نے بتایا کہ اندروں بلوچستان چھوٹے اضلاع اور شہرون میں ٹاؤن و میونسپل کمیٹیوں میں صفائی کا نظام چلانے کیلئے عملہ پہلے سے کم ہے ان اداروں کی رجسٹر و سی بی اے یونینز کی جانب سے ہر دورمیں شعبہ صفائی میں مستقل ملازمین اور مزدروں کی بھرتیوں مطالبہ پیش کیا جا تا رہا ہے مگر وقت کے حکمرانوں کو اپنے سیاسی مفادات اور بنک بینلنس میں اضافے کے سوا کچھ نہیں سوجھتا ، اور اب بھی خدشہ ہے کہ میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں کے ان عارضی و ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف ( نکال ) کر سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کا سلسلہ شروع کیا جا ئیگا جو کہ کسی طور پر درست اقدام نہیں ۔

(جاری ہے)

اس پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چیئرمین خان زمان نے کہا کہ بلوچستان میں کسی محکمے کے عارضی یا مستقل ملازمین کو مزدور ہوں ان کا روزگا چھیننے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت نے آج تک پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں میں کم سے کم اجرت جوکہ 12 ہزار روپے مقرر ہے اس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی ہے دوسری جانب پہلے سے برسر روزگار مزدوروں اور ملازمین کو بیروزگار کرکے مسائل میں اضافے کیساتھ ساتھ ان غریب خاندانوں کے معاشی قتل پر تلی ہوئی ہے انہوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن و میونسپل کمیٹیوں سے عارضی مزدرون اور ملازمیں برطرفیوں کے احکامات کو فوری طور پر روکا جائے ورنہ بلوچستان لیبر فیڈریشن بلوچستان بھر میں احتجاجی جلسوں و مظاہروں کا آغا ز کریگی محنت کشوں کے حقوق کے حصول کیلئے بھر پور احتجاج کیا جائیگا ۔