جامعہ بلوچستان شعبہ باٹنی کے پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن کاکڑ کی والدہ انتقال کر گئیں

منگل 10 نومبر 2015 16:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)جامعہ بلوچستان شعبہ باٹنی کے پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن کاکڑ کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں جنہیں شاہرگ ہرنائی میں سپرد خاک کیا گیا اور مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی شاہرگ ہرنائی میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صد ر پر و فیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، ڈاکٹر محمد ایوب کاکڑ، ڈاکٹر عین الدین ، ڈاکٹر محمد عثمان توبہ وال، ڈاکٹر فضل کاکڑ، پروفیسر تعلیم بادشاہ، پروفیسر نذ یر کا سی، ڈاکٹر پار الدین کاکڑ، ڈاکٹر عطا محمد کاکڑ، ڈاکٹر کبیر اچکزئی، ڈاکٹر یونس باروزئی، ڈاکٹر سعد لغاری و دیگرنے نماز جنازہ میں شرکت کی ا و ر اے ایس اے کے کابینہ کے تمام ممبران نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء کرنے کی دعا کی۔