کراچی، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5ملزمان گرفتار
منگل 10 نومبر 2015 16:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 5ملزمان کو گرفتار جبکہ متعدد کو حراست میں لے لیا ہے ۔اورنگی ٹاؤن سے جعلی نوٹ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ملزم گزشتہ ایک سال سے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی نوٹ بنا رہا تھا۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے، پاکستان بازار میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹ بنانے والے ملزم غلام مصطفٰی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے نوٹ بنانے کے لیے پلیٹس ، کیمیکل اور کاغذ خرید رکھا تھا۔ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں نذیر شاہ اور افضل کے ساتھ مل کر گزشتہ ایک سال سے جعلی نوٹ بنانے کا کام کررہا ہے۔گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پانچ ہزار ، ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے جعلی نوٹ بنایا کرتے تھے۔(جاری ہے)
عوامی کالونی میں پولیس نے ایک کاروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے ملزمان لوٹ مار سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، لوٹا ہوا سامان برآمد کئے ہیں جبکہ شاہ فیصل کالونی سے بھی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ اورنگی، کورنگی کے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کاروائیو ں کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.