شہر قائد کی ٹریفک پولیس نے جون سے نومبر تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی

منگل 10 نومبر 2015 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) شہر قائد کی ٹریفک پولیس نے جون سے نومبر تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق جون تا نومبر 218 کم عمر ڈرائیوروں کے چالان کیے گئے جبکہ چنگ چی رکشوں کے خلاف مہم 6 اگست کو شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چنگ چی رکشوں کے چالان کی تعداد 853 ہے جبکہ 681 رکشے ضبط کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی رپورٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافی سیٹیں لگانے پر 8635 چالان کیے گئے

متعلقہ عنوان :