کراچی : پاکستانی اداکار و فلمسٹار فہد مصطفی نے مہیش بھٹ کی جانب سے فلم کی آفر ٹھکرا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 17:16

کراچی : پاکستانی اداکار و فلمسٹار فہد مصطفی نے مہیش بھٹ کی جانب سے فلم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں چند ہی لوگ ایسے ہیں جنہوں نے بھارت کی جانب سے کی گئی فلموں کی آفرز کو ٹھکرایا ہو گا . حال ہی میں پاکستان کے فلمسٹار اور اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی فلمسازمہیش بھٹ کی جانب سے کی گئی فلم کی آفر کو ٹھکرا دیا ہے.

(جاری ہے)

نجی اخبار کو دئے گئے ایک انٹر ویو میں فہد مصطفٰی نے بتایا کہ میں نے بھارتی فلمساز مہیش بھٹ کی جانب سے بھارتی فلم کی آفر کو قبول نہیں کیا. انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں وہ اپنی دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ آئندہ سال ریلیز ہوں گی. فہد مصطفیٰ نے اپنے انٹر ویو میں مزید کہا کہ آئندہ پانچ برس میں ممکنہ طور پر اداکاری کے ساتھ ساتھ میں فلمسازی بھی کروں گا.

متعلقہ عنوان :