امریکی صدر باراک اوباما کی ترک صدر رجب طیب کو مبارکباد

منگل 10 نومبر 2015 17:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو ٹیلی فونک رابطہ کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔امریکی صدر باراک اوباما نے ترک عوام کو بھی جمہوری عمل مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی صدر اوباما نے اپنے ترک ہم منصب سے شام میں سیاسی تبدیلی اور مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کے طریقہ کاع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے شامی اپوزیشن کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :