شاہد آفریدی پر قابل اعتراض الزامات عائد کرنے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان سے موبائل فون چھین لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 17:37

شاہد آفریدی پر قابل اعتراض الزامات عائد کرنے والی بھارتی اداکارہ عرشی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : پاکستان کی ومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی پر قابلٍ اعتراض الزامات عائد کرنے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان سے موٹرسائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق عرشی خان گذشتہ رات 9بجے کے قریب رکشے میں سوار تھیں کہ موٹر سائیکل سوار دو نواجوانوں نے ان سے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔ اداکارہ کی جانب سے پولیس کو شکایت درج کروا دی گئی ہے عرشی خان کے مطابق ان کا موبائل فون 55000روپے مالیت کا حامل تھا ۔یاد رہے کہ عرشی خان چند روز قبل شاہد خان آفریدی پر قابلٍ اعتراض الزامات عائد کر چکی ہیں جس کے سبب انہیں خاصی مقبولیت بھی حاصل رہی.