تنخواہوں کی عدم ادائیگی، سی ڈی اے ملازمین کا پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کام کرنے سے انکار

تنخواہوں کی ادائیگی تک پارلیمنٹ لاجزکی صفائی و مرمت کا کام نہیں کرینگے، متاثرہ ملازمین کا موقف

منگل 10 نومبر 2015 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) سی ڈی اے کے ملازمینتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پارلیمنٹ لاجز کی صفائی ستھرائی کرنے سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجزمیں صفائی ستھرائی کا کام کرنیوالے ملازمین اور سینٹری ورکرز نے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث پارلیمنٹ لاجز کی صفائی کا کام بند کردیا ہے جبکہ سینٹری ورکرز بھی مرمت سے متعلق کام اس وقت تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے جب تک ان کو تنخواہیں ادا نہیں کر دی جاتیں۔

کام سے انکار کرنیوالے وکروں کی تعداد تقریباً40کے قریب ہے اور ان ملازمین کا موقف ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے چولہے بجھ گئے ہیں اور بچوں کو دووقت کی روٹی کھلانا بھی مشکل ہو گیا ہے اس لئے جب تک ہمیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی تب تک کوئی بھی کام نہیں کیا جائے گا ۔دوسری جانب سی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کو منانے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :