ملک کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،شہباز شریف

منگل 10 نومبر 2015 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جب کہ 2017 میں ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کے منتخب نمایندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے جہاں ترقی تیزی سے ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں آج کاپاکستان ترقی اورخوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے جو کہ خوش ائند بات ہے۔

وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو پرامن اور ترقی یافتہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جب کہ 2017 میں ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی جس سے بجلی کے بحران میں کمی واقع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :