پنجاب فوڈ اتھا رٹی کی حفظان صحت اور تاقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کا روائیاں ، ملاوٹ مافیاء کو بھاری جرمانے عائد

منگل 10 نومبر 2015 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) صووبائی دارلحکومت لاہور میں پنجاب فوڈ اٹھارٹی کا حفظان صحت اور تاقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف ٹابڑ ٹتوڑ کا روئیاوں اور ملاوٹ مافیاء کو بھاری جرمانے عائد ۔صوبائی دارلحکومت لاہور میں ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے جوہر ٹاؤن میں واقع مصطفی ہوٹل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا ر کرنے، ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،کاؤنٹر نسب نہ کرنے اور صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔

اسی طرح سندر ، رائیونڈ روڈ پر واقع گرین چِلی ریسٹورنٹ کو برتنوں کی واشنگ کی غیر مناسب سہولت،بچی ہوئی کھانے کی اشیاء فریزر میں رکھنے،ورکرز کا ہیڈ کورز استعمال نہ کرنے اور جیولری پہن کر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ جوہر ٹاؤن میں واقع تندوری نائٹس ریسٹورنٹ کوصفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

راوی ٹاؤن کی ٹیم نے اندرون ٹیکسالی میں واقع عبداللہ نان ٹکی شاپ کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا ۔

اس کے علاوہ شیشہ موتی بازار میں واقع طاری ملک شاپ کو واشنگ ایریا کی صفائی کی خراب صورت حال،کاؤنٹر نسب نہ کرنے اور ورکرز کا ہیڈ کورز اور ایپرن استعمال نہ کرنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے چونگی امر سدھو میں واقع طارق ملک شاپ کو دودھ سے کریم نکالنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے اور ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

اسی طرح علی سویٹس کو غیر میعاری فوڈ پراڈکٹس فروخت کرنے،مختلف پراڈکٹس پر تاریخ تنسیخ درج نہ ہونے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبا ر کرنے اور ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ علی پان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکر نے اور ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔جبکہ گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے کوٹ لکھپت میں واقع ماشاء اللہ ملک شاپ،سنی پان شاپ اور میاں جی ملک شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ محمود قصوری روڈ پر واقع نینڈوز ریسٹورنٹ کوصفائی کی ناقص صورت حال،واشنگ ایریا میں گندگی اور ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔

سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے بند روڈ پر واقع ذیشان فروزن فوڈز کو خوراک کی غیر مناسب طریقہ سے تیاری،پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے جالے اور ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح غوثیہ ہوٹل کو ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال اور برتن دھونے کے لیے مناسب سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا جبکہ کریم مارکیٹ میں واقع پیزا پیلس کو ٹوٹا ہوا فریزر استعمال کرنے اور خوراک کی غیر مناسب طریقہ سے تیاری کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔

اس کے علاوہ سمن آباد گول چکر کے ایریا میں واقع کیکس اینڈ بیکس کو ٹوٹاہوا فریزر استعمال کرنے اور خوراک کی غیر مناسب طریقہ سے تیاری کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا نیز مختلف پراڈکٹس کے نمونہ جات بھی لیے اور تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :