قیام امن دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقبال کے نظریات و افکار کو عام کیا جائے ،ملک راشد صدیق کھوکھر

منگل 10 نومبر 2015 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) یوم اقبال کے موقع پر یونین کونسل 259ازمیرٹاون کے نو منتخب چیئرمین ملک راشد صدیق کھوکھرنے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوہنگ میں طالبات اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم اقبال تجدید عہد کا دن ہے کہ وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے جہدوجہد کی جائے ۔ شاعر مشرق فکری حقیقی اور قومی رہنما تھے ۔

نوجوان نسل علامہ اقبال کی فکر کا مطالعہ کریں اور حکیم الامت کا پیغام عام کریں ۔ اقبالیات کا مضمون ہر سطح پر لازمی قرار دیا جائے ۔نوجوان نسل قائداور اقبال کی فکر کی امین ہے اور نکا مشن جاری رکھے ۔زندہ قومیں اپنے ہیروز کے دن عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ۔فکر اقبال اپنانے اور پھیلانے کی ضروت ہے ۔

(جاری ہے)

اسلاف کی یاد منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے ۔

جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں تاریخ انہیں کبھی بھی معاف نہیں کرتی ۔پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثین پاکستان بچانے کیلئے میدان میں آئیں ، ناموس ارض وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک نچھاور کردیں گے ۔قیام امن دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقبال کے نظریات و افکار کو عام کیا جائے ۔انکے ہمرہ وائس چیئرمین میاں افتخار احمد آرائیں بھی موجود تھے اس موقع پر طالبات نے کام اقبال بھی پیش کیا ۔