الیکشن کمیشن فیصل آباد کی مجرمانہ غفلت سامنے آگئی۔ تہلکہ خیز انکشافات نے بلدیاتی انتخابات کا پول کھول دیا۔سی سی93میں اڑھائی مرلے کے مختلف گھروں سینکڑوں جعلی ووٹوں کا اندراج اور الیکشن کمیشن کے سرکاری ٹمپرڈ نتیجہ فارم سوالیہ نشان ہیں۔اصل حقائق سامنے لانے کیلئے سٹی کونسل93 میں ری کاوٴنٹنگ کرائی جائے۔،میئر گروپ کے اہم رہنما،سابق ناظم وامیدوارچیئرمین سٹی کونسل93طارق بشیر غوری کا حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 10 نومبر 2015 18:46

الیکشن کمیشن فیصل آباد کی مجرمانہ غفلت سامنے آگئی۔ تہلکہ خیز انکشافات ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر۔2015ء) میئر گروپ فیصل آباد کے قائد چوہدری شیر علی کے قریبی ساتھی سابق ناظم طارق بشیر غوری نے انکشاف کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات 2015ءء کے دوران سٹی کونسل میں شہر کے چند حلقوں میں مخصوص افراد کو نوازنے کیلئے جعلی ووٹر لسٹوں پر ووٹنگ کرادی گئی ہے۔ سی سی 93میں لسٹوں کے اوپر دئیے گئے اعداد وشمار کے برعکس بوگس اندراج شدہ ووٹ ڈلوا کر رزلٹ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

جعلی پریذائیڈنگ آفیسر کے ذریعے فارم XIمیں وارڈ1میں ناکام امیدوار کے حاصل شدہ ووٹ کو ٹمپرڈ کرکے 50اضافی ووٹ ڈال کر اس کو جتوایا جارہا ہے۔ اسی فارم XIوارڈ 1میں پریذائیڈنگ آفیسر کا درج شدہ شناختی کارڈ نمبر اور دستخط بوگس ہیں۔ جس کی تصدیق نادرا نے بھی کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرفیصل آباد کو سنگین مجرمانہ فعل کی مرتکب جعلی پریذائیڈنگ آفیسر کے خلاف دی گئی درخواست کے باجود کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

سی سی 93کے Kبلاک میں اڑھائی مرلے کے مکان نمبر327علامہ اقبال کالونی میں 53ووٹوں کا اندراج،مکان388آئی بلاک جوعرصہ دراز سے رہائشی نہ ہے میں دو مسیحی میاں بیوی اور7سید فیملی کے افراد سمیت 29جعلی ووٹ بنے ہوئے ہیں جبکہ اس مکان پر جوئے کے شبھے میں ڈی ٹائپ پولیس متعدد مرتبہ چھاپے مار چکی ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں ایسے ووٹ جن کا ریکارڈ نہیں ہے۔

اسی طر ح فارم XIمیں متعدد بے ضابطگیوں کے خلاف بمعہ ثبوت دی گئی درخواستوں پر کوئی کارروائی نہ کرنا، آزاد اور غیر جانبدا ر انتخاب کروانے کے دعویدار الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب پر سیاہ دھبہ ہے۔ امیدواران سی سی 93چیئرمین طارق بشیر غوری، وائس چیئرمین خلیل الرحمن انصاری، امیدوار چیئرمین مخدوم زادہ سید محمد زکریا، امیدوار چیئرمین محمد شفیع نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سی سی 93کے بلدیاتی الیکشن 2015کی زمینی حقائق پر مبنی غیر جانبدارانہ انکوائری اور ری کاوٴنٹنگ کروا کر جیتنے والے امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

سنگین مجرمانہ فعل کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تاکہ رول ماڈل کے طور پر آئندہ عوامی مینڈیٹ کے چرانے کی کوئی سازش کامیاب نہ ہو سکے۔