فیصل آباد میں ہیڈمسٹریس کی جانب سے عیسائی طلبہ کے ساتھ متعصبانہ رویہ قابل مذمت ہے

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کاسینیٹ میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

منگل 10 نومبر 2015 18:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں سکول کی ہیڈمسٹریس کی جانب سے عیسائی طلبہ کے ساتھ متعصبانہ رویہ قابل مذمت ہے، ہیڈمسٹریس کی جانب سے باتھ روم استعمال کرنے پر سارہ بی بی پر تشدد کیا، شیری رحمان کی بات پر سینیٹ میں شیم شیم کے نعرے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ہم بھارت کی متعصبانہ پالیسیوں اور اقلیتوں کے ساتھ نازیبا رویے پر آواز اٹھاتے ہیں، مگر آج ہمارے ملک میں اس طرح کی حرکات ہو رہی ہیں، فیصل آباد میں سکول کی ہیڈمسٹریس نے عیسائی لڑکی کو باتھ روم استعمال کرنے سے روک دیا اور کہا کہ یہ مسلمانوں کا باتھ روم ہے۔

بعد ازاں اس پر تشدد کر کے اسے باتھ روم میں کئی گھنٹے محبوس رکھا اور پھر طالبات نے اسے نکالا، شیری رحمان کی اس بات پر سینیٹ میں شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے