نندی پور منصوبے کے قریب سے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 10 نومبر 2015 18:57

نندی پور منصوبے کے قریب سے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑی گئی
گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) نندی پور منصوبے کے قریب سے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات کےموصول ہونے پر نندی پور منصوبے کے قریب سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑلی گئی ہے۔ ایکسچینج تخریب کاروں کے زیر استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس سے 30 کلومیٹر کے علاقے تک انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کے 1 لاکھ کنکشن دیے جا سکتے ہیں۔ اس غیر قانونی ایکسچینج کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کمپنی کو کروڑوں کو نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔