او جی ڈی سی ایل کے اکاؤنٹس کا ہر سال محکمانہ آڈٹ ہوتا ہے ،آ ڈٹ رپورٹ 26اگست کو رپورٹ کو جاری کرنے کے اختیار کی منظوری 15اکتوبر2015کو او جی ڈی سی ایل کی جنرل میٹنگ میں دی گئی، وزیر مملکت پیٹرولیم

منگل 10 نومبر 2015 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال نے سینیٹ کو آگاہ کیا کہ 30جون 2015تک او جی ڈی سی ایل کے محکمے میں کسی قسم کی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی، او جی ڈی سی ایل کے اکاؤنٹس کا ہر سال محکمانہ آڈٹ ہوتا ہے، آڈٹ کو اگست 2015میں حتمی شکل دے دی گئی تھی، 26اگست کو رپورٹ کو جاری کرنے کا اختیار دیا گیا تھا اور اس کی منظوری 15اکتوبر2015کو او جی ڈی سی ایل کی جنرل میٹنگ کے اجلاس میں دی گئی، وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے سینیٹ کو آگاہ کیا کہ، فیز 4بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم میں وفاقی سرکاری ملازمین اور آئینی اداروں کے ملازمین کیلئے کوٹہ رکھا گیا ہے، وفاقی سرکاری ملازمین 52فیصد، آئینی اداروں کے ملازمین کیلئے 2فیصد، ریٹائرڈ ملازمین کیلئے10فیصد، خود مختار اداروں کے ملازمین کیلئے 8فیصد، بیواؤں کیلئے 4فیصد اور صحافیوں کیلئے 2فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے، آئینی اداروں کے ملازمین کیلئے کوٹے میں کمی نہیں کی گئی بلکہ 2فیصد سے بڑھا کر 3فیصد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو سینیٹ اجلاس میں سینیٹ ممبران کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دے رہے تھے ۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے ایوان بالا کو بتایا کہ بہارہ کہو اسلام آباد میں 3000کنال اور 7مرلے اراضی ایف جی ای ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام منتقل ہو چکی ہے۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کیلئے 2015-16کے دوران مرمتی کام کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں،2012-13میں 138ملین،2013-14ء میں 167ملین جبکہ 2014-15ء میں 168ملین رقم مقرر کی گئی تھی