یوم اقبالؒ کے سلسلے میں کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ

منگل 10 نومبر 2015 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں زینب وسیم نے اول‘ مہوش طارق نے دوئم اور طیبہ زاہد نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میں احمد علی نے اول‘ محمد احمد نے دوئم اور احمد رضا نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔

آج بدھ 11نومبر کو 10بجے صبح کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیاہے۔