با با گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتری 20نومبر کو پاکستان آئیں گے ‘ صدیق الفاروق

منگل 10 نومبر 2015 19:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ با با گورو نانک دیو جی کے 546ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ،اقلیتوں کی خدمت ہماری آئینی ، قانونی اور اسلامی ذمہ داری ہے جس سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو گا ،بھارت میں ہونے والے پر تشددواقعات اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی دوسرے انتظامی اجلاس میں کیاجس میں پاکستان سکھ گوردواہ پر بندھک کمیٹی کے پر دھان سردار شام سنگھ، ایڈیشنل سیکر ٹری شرائن خالد علی ، ڈپٹی سیکرٹری عمران خان، پی آر او عامر حسین ہاشمی، گلزیز چوہدری سمیت حساس اداروں، امور داخلہ،خارجہ، پولیس، فوج، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او، واپڈا، کسٹمز،ریلوے ،امیگریشن اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائیدوں کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری 20نومبر کو پاکستان آئیں گے جبکہ دیگر ممالک سے بھی ہزاروں یاتریوں کی آمد متوقع ہے یہ تقریبات 29 نومبر تک جاری رہیں گی وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر تمام تر انتظامات فول پروف ہو نگے ،بھارت کے مقابلے میں وہاں سے آنے والی یاتریوں سیکورٹی سمیت دیگر مہمان نوازی کے لیے مثالی اقدامات کرکے اسلامی ملک غیر مذہب کے ساتھ محبت کا ثبوت دے گا ،ہم یاتریوں کی رہائش ، لنگر، میڈیکل سمیت سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہوں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد ہو رہاہے جو قابل مذمت ہے جبکہ ہم بھارت سے آنے والے مہمانوں کی عزت افزائی میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے اور تمام تر انتظامات پہلے سے بہت بہتر ہوں گے ،ہمارا ملک ایک اسلامی ریاست ہونے کے ناطے اسلامی اصولوں کے عین مطابق غیر مسلموں سے پیار و محبت کی نئی مثا ل قائم کرے گا ۔

اس سے قبل چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاورق نے ٹرسٹ کے زیر انتظام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید گرلز ہائر سیکنڈری سکول صدیق پورہ میں نئے قائم کی گئی پنجابی اور گورومکھی زبان کی کلاسز کا افتتاح کیا ،تقریب میں سردار شام سنگھ سیکرٹری بورڈ اکرام الحق ،سیکرٹری ایجوکیشن نسرین مہدی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس ،پرنسپل ام کلثوم سمیت دیگر سکھ اور ہندو افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سردار شام سنگھ نے کلاسز کے اجراء پر چیئرمین بورڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :