جب تک پولیس بھکاریوں کیخلاف کارروائی نہیں کریگی تب تک بیگرز ہوم بھی اپنا کردار ادا نہیں کر پائیں گی ‘ ہارون رفیق

ضلعی حکومت ستمبر 2013 سے بھکاریوں کی تعداد پر قابو پانے کیلئے مسلسل ایک مہم چلا رہی ہے ‘صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال

منگل 10 نومبر 2015 19:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) صوبائی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب ہارون رفیق نے شہر میں بڑھتی ہوئی گداگری کے مسئلہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی حکومت ستمبر 2013 سے بھکاریوں کی تعداد پر قابو پانے کے لئے مسلسل ایک مہم چلا رہی ہے جس کے تحت ہر روز 20 سے 30 گداگروں کو محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر نگرانی قائم شدہ بیگرز ہوم میں پہنچایا جاتا ہے جہاں ان لوگوں کو رہائش ، خوراک اور لباس جیسی سہولیات کے ساتھ ساتھ ایسی تربیت بھی مہیا کی جاتی ہے جس کی بنیاد پر وہ با عزت روزگار حاصل کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے بتایا کہ بیگرز ہوم میں دی جانے والی تربیت کے نتیجہ میں بہت سارے بھکاری سٹریٹ برنس سے منسلک ہو گئے ہیں اب وہ ہاتھ پھیلانے کی جائے چوراہوں پر گاڑیان صاف کرتے ، اخبارات ، پانی کی بوتلیں ، صافیاں ، پھول اور بچوں کے کھلونے فروحت کرتے نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو گداگری کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور سوشل ویلفیئر کے ساتھ پولیس کا متحرک ہونا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ جب تک پولیس بھکاریوں کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی تب تک بیگرز ہوم بھی اپنا کردار ادا نہیں کر پائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :