لاہور چیمبر کا 1200میگاواٹ کے بلوکی قصور پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا خیر مقدم
توانائی کے شعبے میں تیزی سے جاری کام خوش آئند ،توانائی کے بحران کے حل میں حکومت کی سنجیدگی ظاہر کرتا ہے‘ ناصر سعید
منگل 10 نومبر 2015 19:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ناصر سعید نے 1200میگاواٹ کے بلوکی قصور پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں تیزی سے جاری کام خوش آئند اور توانائی کے بحران کے حل میں حکومت کی سنجیدگی ظاہر کرتا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ توانائی کا بحران ختم کرنے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہوگا، نجی شعبے کو چاہیے کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دے تاکہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔
ناصر سعید نے کہا کہ ماضی میں توانائی کا بحران حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششوں کے فقدان کا خمیازہ ملک بھر کے صنعتی و تجارتی شعبے کو بھگتنا پڑا ہے، توانائی کے بحران کی وجہ سے صنعتی پیداوار کم ہوئی جس کے منفی اثرات برآمدات پر واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا کرنے کے لیے سستی اور وافر توانائی ناگزیر ہے، یہ بڑا اچھا شگون ہے کہ حکومت کو زمینی حقائق کا بھرپور احساس ہے اور اْس نے بھکی، تھرپاور پلانٹ، جھنگ پاور پلانٹ اور بلوکی قصور پاور پلانٹ سمیت توانائی کی پیداوار کے دیگر منصوبے شروع کررکھے ہیں جن کی تکمیل کے بعد وافر بجلی دستیاب ہوگی۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر نے کہا کہ اگر ہم نے سستی اور وافر بجلی کی پیداوار یقینی نہ بنائی تو سرمایہ دیگر ممالک منتقل کرنے کا رحجان بڑھے گا جو کسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔ ناصر سعید نے توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سورج اور ہوا سے لاکھوں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے لہذا حکومت اس شعبے میں بھی کام کی رفتار تیز کرے۔ انہوں نے توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں کو بھی اْن کی تقلید کرتے ہوئے متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوارکے منصوبے شروع کرنے چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.