لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کارجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس89.25پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5608.51 پربندہو ا

منگل 10 نومبر 2015 19:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کارجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس89.25پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5608.51 پربندہو ا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر65کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔4کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،14کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 47 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل3لاکھ78ہزار200حصص کا کاروبارہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں پیس پاکستان لمیٹڈ کے1 لاکھ44ہزارحصص ۔ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ 64ہزار500حصص۔جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈکے47ہزارحصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضافہ ٹرائی پاک فلمز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.55 روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی نون پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت9.69روپے کم ہو گئی۔