پاکستان نائیجیریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،صدرممنون حسین

تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونا چاہیے،نائیجیرین سینیٹرسے ملاقات میں گفتگو

منگل 10 نومبر 2015 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نائیجیریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔یہ بات صدر مملکت نے نائیجیریا کی ریاست سکوٹوکے سابق گور نر بھی رہے ہیں،سینیٹر ڈاکٹر علی یووماگاناکرہ سے ملاقات کے دوران کی جنہوں نے صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے زور دیا کہ دونوں ملکوں کو تعلیم، زراعت ، تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینی چاہیے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونا چاہیے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات نئی جہت دینے کے لیے اعلیٰ سرکاری رابطے، پارلیمانی تبادلے اور عوامی سطح پر رابطے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ دفاع کے شعبے میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ صدر ممنون نے تجویز کیا کہ نائیجیریا کی افواج پاکستان کے دفاعی اداروں میں تربیت حاصل کر سکتی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ صدر مملکت نے جناب محمد بْہاری کو نائیجیریا کے صدر بننے پر مبارک باد دی اورنائیجیریا کی خوش حالی اور امن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر علی یورماگاتاکاردا نے کہا کہ نائیجیریا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :