اسلام آباد کی سڑکوں کی خستہ حالی پر پراسرار شخص کا انوکھا اقدام

muhammad ali محمد علی منگل 10 نومبر 2015 19:56

اسلام آباد کی سڑکوں کی خستہ حالی پر پراسرار شخص کا انوکھا اقدام

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) اسلام آباد کی سڑکوں کی خستہ حالی پر ایک پراسرار شخص کے انوکھے اقدام نے سب کو حیران کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی سڑکوں کی خستہ حالی سے تنگ آکر ایک نامعلوم پراسراس شخص نے سڑکوں میں پڑے گھڑہوں پر قابل اعتراض نشان بنا کر ساتھ میں پیغام لکھا ہے کہ مجھے ٹھیک کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس پراسرار شخص کے اس اقدام نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رکھی ہے اور اسلام آباد کے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ حکام کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ اسی قسم کا اقدام کچھ برس قبل برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بھی ایک شخص کی جانب سے اٹھایا گیا تھا، اور بظاہر اسلام آباد کے اس پراسرار شخص نے بھی برطانوی شخص سے متاثر ہوکر یہ اقدام اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :