براق کا خوف ،بھارت کی ڈرون طیاروں کی خریداری کیلئے امریکہ کو باضابطہ درخواست

منگل 10 نومبر 2015 20:04

براق کا خوف ،بھارت کی ڈرون طیاروں کی خریداری کیلئے امریکہ کو باضابطہ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) بھارت پاکستانی ڈرون براق سے خوفزدہ،ڈرون طیاروں کی خریداری کیلئے امریکہ کو باضابطہ درخواست دیدی ہے،بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے ڈرون طیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا تھا تاہم اس حوالے سے بھارتی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر درخواست بھی دیدی گئی ہے تاہم امریکہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا، رپورٹ کے مطابق ڈرون کے ملنے کے بعد بھارت امریکہ سے ڈرون طیارے خریدنے والا پہلا ملک بن جائیگا، واضح رہے کہ رواں سال پاکستان نے کامیاب ڈرون ”براق“ کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال کیا جارہا ہے جس سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں،ڈرون براق کے تجربے کے بعد بھارت خوفزدہ ہے کہ کہیں پاکستان یہ ڈرون براق ہمارے خلاف استعمال نہ کرے تاہم بھارت نے ڈرون کی خریداری کیلئے امریکہ کو درخواست دی کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے ڈرون طیارے فراہم کئے جائیں اور اس حوالے سے جلد معاہدے کے خواہش مند ہیں۔

متعلقہ عنوان :