منشیات کیس کے ملزم کو اقبال جرم پر ایک سال قید، بیس ہزارجرمانے کی سزا

منگل 10 نومبر 2015 20:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے منشیات کیس کے ملزم محمد ابراہیم کو اقبال جرم کرنے پر ایک سال قید بیس ہزارجرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسلام آبادکی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ خرم علی خان کی عدالت میں منشیات کیس میں گرفتار ملزم محمد ابراہیم کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں وکلاء کے دلائل دینے کے بعد ملزم محمد ابراہیم ولد شیر زمین نے بجرم 9C اقبال جرم کرلیا‘ ملزم کے اقبال جرم کرنے پر عدالت نے مجرم کو ایک سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید پندرہ روز جیل میں گزارنے ہوں گے۔ عدالت نے ملزم کو پی پی سی 382 کا فائدہ بھی دے دیا۔

متعلقہ عنوان :