وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کے آغاز کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 10 نومبر 2015 20:05

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کے آغاز کا اعلان ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی جانب سے پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کے آغاز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نادرا ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگلے برس مارچ تک شناختی کارڈ کے اجرء کا مرحلہ مکمل طور پر آن لائن کر دیا جائے گا۔ جبکہ آئندہ چار ماہ میں پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کا بھی آغاز کردیا جائے گا ۔ یہ سروس شروعات میں راولپنڈی اسلام آباد کےلئے ہوگی اور پاسپورٹ ڈیلوری فیس 200 روپے ہو گی۔