آسٹریلیا‘ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ تین ماہرین ماحولیات ہلاک

`

منگل 10 نومبر 2015 20:06

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا میں ہیلی کاپٹر گر کر گباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین ماہرین ماحولیات ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کمانڈر سپرنٹنڈنٹ کریگ چیکو نے بتایا کہ ای سی 135 یورو ہیلی کاپٹر سڈنی کے شمالی علاقے میں وانا گینز نیشنل پارک کے نزدیک دو روز قبل گر کر تباہ ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکام گزشتہ روز طیارہ تباہ ہونے کی جگہ اور اس کا ملبہ تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ طیارے میں سوار تین ماہرین ماحولیات رچرڈ گرین‘ ان کی اہلیہ کیرولین اور 72 سالہ جان ڈیوس ہلاک ہوگئے۔ جن کی لاشوں کی تلاش جاری ہے