معروف برطانوی فٹبالر وین رونی نے ڈبلیو دبلیو ای کے ریسلر کو تھپڑ رسید کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 10 نومبر 2015 20:53

معروف برطانوی فٹبالر وین رونی نے ڈبلیو دبلیو ای کے ریسلر کو تھپڑ رسید ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) معروف برطانوی فٹبالر وین رونی نے ڈبلیو دبلیو ای کے ریسلر کو ایک شو کے دورانتھپڑ رسید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر وین رونی نے چھ فٹ سات انچ کے طویل قامت ریسلر ویڈ بیرٹ کے چیلنج کا بھرپور جواب دیتے ہوئے انہیں بھرے مجمعے میں تھپڑ رسید کردیا۔

(جاری ہے)

رونی اپنے چھ سالہ بیٹے کائی اور سابق ساتھی کھلاڑیوں ریان گگ اور ڈیرن فلیچر کے ساتھ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کا میچ دیکھنے مانچسٹر ارینا میں موجود تھے جب ویڈ بیرٹ نے رونی کو تماشائیوں کی پہلی قطار میں دیکھ کر ان کی تضحیک شروع کردی۔

یہ سنتے ہی رونی اپنی کرسی سے اٹھے اور ریسلر کو مقابلے کے لیے چیلنج کرتے ہوئے ہزاروں تماشائیوں کے سامنے تھپڑ رسید کردیا۔