بھارتی رکشہ ڈرائیور نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 10 نومبر 2015 21:02

بھارتی رکشہ ڈرائیور نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر۔2015ء)ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشہ سے ایک سائیڈ پر ویلنگ کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔رکشہ ڈرائیورجگدیش ایم بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائی میں مفامی افراد اور سیاحوں کو سروسز فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ اسےسائیڈ وہیلنگ، یعنی ایک پہیہ اٹھا کرچلانے ، میں بھی مہارت حاصل ہے۔اسی مہارت نے غریب رکشہ ڈرائیور کا نام گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرادیا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ریکارڈ بنانے کےلیے جگدیش کو ایک ہی شرط پوری کرنی تھی۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کی شرط تھی کہ جگدیش کم از کم ایک کلومیٹر تک سائیڈ وہیلنگ کرے گا تو اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔اس پر جگدیش نے 1 کلومیٹر کی بجائے 2.2کلومیٹر تک سائیڈ وہیلنگ کر کے اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا۔ جگدیش نے ریکارڈ بنانے کے بعد بتایا کہ میں نے کبھی ریکارڈ بنانے کاسوچا بھی نہ تھا لیکن اب میں مطمئن ہوں۔

Browse Latest Weird News in Urdu