آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے کی جانب رواں دواں ہے، بہتر نتائج کیلئے گڈ گورننس کی ضرورت ہے،مکمل امن کیلئے طویل المدتی اقدامات کرنا ہوں گے،عارضی بے گھر افراد کی جلد واپسی یقینی بنائی جائے
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کورکمانڈرز کانفرنس کا ملک میں جاری آپریشنز میں تیزی لانے کا فیصلہ ، آرمی چیف کے آئندہ دور ہ امریکہ کے حوالے سے مشاورت ، حالیہ دورہ سعودی عرب بارے اعتماد میں لیا
منگل 10 نومبر 2015 21:08
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمے کی جانب رواں دواں ہے، بہتر نتائج کیلئے گڈ گورننس کی ضرورت ہے،مکمل امن کیلئے طویل المدتی اقدامات کرنا ہوں گے،عارضی طور پر بے گھر افراد کی جلد واپسی یقینی بنائی جائے۔
وہ منگل کویہاں کور کمانڈر زکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان سمیت متعدد امور پر غورکیا گیا۔اجلاس میں ملک میں جاری آپریشنز میں تیزی لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔(جاری ہے)
کانفرنس میں ملک کی اندرونی سکیورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے رفقاء کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اعتماد میں لیا، کانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ پر بھی بات چیت کی گئی، کور کمانڈر کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان کے اطلاق اور فاٹا اصلاحات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے خطاب میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنزمیں کامیابیوں پر اظہا ر اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں، بہتر نتائج کیلئے قوم میں اتحاد اور گڈ گورننس بہت ضروری ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف کے مجوزہ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی موقف پر غور بھی کیا گیا۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کے باعث بے گھر قبائلیوں کی اپنے گھروں میں واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہدایت کی کہ آئی ڈی پیز کی گھروں کو جلد واپسی کو یقینی بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.