پاکستان 6سال کیلئے یو این کمیشن برائے تجارتی قوانین کا ممبر منتخب ،مدت 2022 میں ختم ہوگی

ممبرمنتخب ہونیوالے دیگر ممالک میں امریکہ،آسٹریلیا، برازیل، چلی، اسرائیل،ایران، اٹلی، بھارت، فلپائن، سپین،ترکی اوروینزویلا شامل

منگل 10 نومبر 2015 21:08

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء ) پاکستان اقوام متحدہ کے عالمی تجارتی قوانین کمیشن کا 6سال کی مدت کیلئے ممبرمنتخب ہوگیا ، وہ 2016سے سال 2022تک یو این کمیشن برائے ٹریڈ کا ممبر رہے گا۔ ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونیوالے انتخابات میں پاکستان کو23ممالک سمیت 2016سے2022تک ممبرمنتخب کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انتخابات ہوئے جس میں پاکستان کواقوام متحدہ کے رکن ممالک کے تعاون سے اقوام متحدہ کی کمیشن برائے بین الاقوامی تجارت کارکن ہونے کادرجہ دیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی کمیشن برائے قانون بین الاقوامی تجارت کیلئے اپناموثر کردار ادا کرتارہے گاجس کواقوام متحدہ کے نظام میں مرکزی اہمیت حاصل ہے۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے تعاون کوسراہا۔اسمبلی نے پاکستان سمیت 23دیگرممالک کوبھی رکنیت کادرجہ دیاجوآئندہ سال 27جون سے فعال ہوگی۔ممبرمنتخب ہونیوالے دیگر ممالک میں امریکہ،آسٹریلیا، برازیل، چلی، اسرائیل،ایران، اٹلی، بھارت، فلپائن، سپین،ترکی اوروینزویلابھی شامل ہیں۔