پنجاب میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے سٹیٹ آف دی آرٹ ادارے قائم کئے جارہے ہیں
لوگوں کو اعضاء عطیہ کرنے کی ترغیب دینا ہوگی،خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان
منگل 10 نومبر 2015 21:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے سٹیٹ آف دی آرٹ ادارے قائم کئے جارہے ہیں‘ شیخ زید ہسپتال میں جگر اور گردوں کی پیوندکاری کامیابی سے جاری ہے جبکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ (PKLI)کا پہلا فیز اگست 2017تک مکمل ہو جائے گا- خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ گردے اور جگر کے مریضوں کو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں کو اپنے اعضاء عطیہ کرنے کی ترغیب دی جائے تاکہ ہزاروں لوگوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔
انہوں نے یہ بات فلیٹیز ہوٹل میں شیخ زیدہسپتال لاہور کے زیراہتمام انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے بارے دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی- افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک ، سینیٹر غوث محمد، پی کے ایل آئی کے چیئرمین پروفیسر سعید اختر ، چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر فرید احمد خان، پروفیسر حافظ اشرف شہزاد، ڈاکٹر طارق بنگش، ڈاکٹرعامر لطیف، ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر مسعود صادق، پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر خالد محمود کے علاوہ سینئرڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی- اس موقعہ پر خواجہ سلمان رفیق نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.