پاکستان افغان سرزمین پرکارروائیاں کرنیوالے دہشتگردوں گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کرے،فغانستان میں پائیدار امن اور دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جائے ،دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے لئے دونوں ملکوں کو خلوص نیت سے اس کیخلاف جنگ لڑنا ہوگی

افغان صدر اشرف غنی کی چین کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان ڈینگ ژن سے ملاقات میں گفتگو

منگل 10 نومبر 2015 21:17

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنیوالے دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں، پاکستان فغانستان میں پائیدار امن اور دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون اور خلوص کی یقین دہانی کروائے۔

منگل کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی سے گزشتہ روز چین کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان ڈینگ ژن نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پائیدار امن افغانستان کی بنیادی ضرورت ہے ، افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان اورافغان طالبان کا کردارا ہم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ چیلنج ہے، دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کیلئے دونوں ملکوں کو مل کر خلوص نیت سے دہشتگردوں کیخلاف جنگ لڑنا ہو گی۔

ملاقات میں چین کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان ڈینگ ژن نیفغانستان میں سیکیورٹی اصلاحات پر اشرف غنی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان مختلف شعبوں میں چین کا اہم شراکت دار ہے،خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، افغانستان میں پائیدار امن اور معاشی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ افغان صدر اشرف غنی نے مختلف شعبوں میں تعاون اور افغانستان کی ترقی کیلئے کوششوں پر چینی نمائندے کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :