پاکستان کا روسی یاک - 130تربیتی بمبار طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار
منگل 10 نومبر 2015 21:17
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان کا روسی یاک - 130تربیتی بمبار طیارے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار، یاک- 130طیارہ خصوصی طور پر فلائنگ سکول کے کیڈٹس کوماہر پائلٹ بنانے اور انہیں چوتھی اور پانچویں جنریشن کے طیاروں کے بارے میں مکمل تربیت فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے،پاکستان اس طیارے کو خریدنے والا دوسرا ملک بن جائے گا۔
منگل کو ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے یاک- 130 طیارے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اس حوالے سے فریقین میں ابتدائی بات چیت ہو چکی ہے۔ روسی صنعتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ایئرفورس کے حکام طیارے کے حوالے سے ’’روسوبورونیکسپورٹ‘‘ اور ’’ارکت‘‘ کمپنیوں سے مذاکرات کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے طیارے کی کارکردگی اور صلاحیتوں کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں اور یاک- 130 طیارے کی دیگر بمبار طیاروں ایف 16 اورجے ایف 17تھنڈر جیسی خصوصیات کے حامل ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یاک- 130 طیارہ خصوصی طور پر فلائنگ سکول کے کیڈٹس کو ماہر پائلٹ بنانے اور انہیں چوتھی اور پانچویں جنریشن کے طیاروں کے بارے میں مکمل تربیت فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ طیارے میں تربیتی پرواز کے دوران مختلف موسمی حالات اور لاتعداد جنگی طیاروں کے متشابیہ پرواز کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اس روسی طیارے کو خریدنے والا دوسرا ملک بن جائے گا۔ واضح رہے کہ2014 میں روس نے پاکستان کے ساتھ ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیاتھا جس کے بعد روس نے چار Mi-35m ٹرانسپورٹ اور حملہ آور جنگی ہیلی کاپٹرز پاکستان کو دینے کا معاہدہ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.