کشمیری قوم کی یکسوئی نے تحریک آزادی کا رخ بدل دیا ،عوامی نمائندے کشمیر بارے اپنی ترجیحات واضح کریں‘ حافظ سعید
منگل 10 نومبر 2015 21:23
گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء ) جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسرحافظ محمدسعید نے کہاہے کہ کشمیری قوم کی یکسوئی نے تحریک آزادی کا رخ بدل دیا ،مسئلہ کشمیر حل کرنے کایہ سنہری موقع ہے اورعوامی نمائندے کشمیر بارے اپنی ترجیحات واضح کریں،عوامی خدمت کامشن ہرصورت جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے گوجرانوالہ سے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کرنے کے موقع پرکیا۔
حافظ سعید نے کہا کہ نریندر مودی کی آمد کے بعدمقبوضہ کشمیر میں پرتشددکارروائیوں کی انتہا ہوچکی ہے ،بھارتی وزیراعظم کی طرف سے کشمیریوں کیلئے پیکج دھوکہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں پاکستان زندہ باد کانعرہ لگانے والی سینکڑوں خواتین بند ہیں ۔(جاری ہے)
ان کاکہناتھا کہ یہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کاسنہری موقع ہے،پوری کشمیری قوم اس مسئلہ پریکسوہوچکی ،مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک اپنا رخ بدل رہی ہے ،عوامی نمائندوں کوچاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیرپردوٹوک موقف اختیار کریں ۔
حافظ محمدسعیدکاکہناتھا کہ حالیہ زلزلہ سے بہت سی تباہی ہوئی تاہم زیادہ نقصان خیبر پختوانخواہ میں ہوا۔متاثرہ ہزاروں افراد کی بحالی کیلئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین کیلئے بچوں ‘خواتین ‘مردوں کیلئے گرم کپڑے‘ کمبل‘جرسیاں ‘ چادریں‘ٹوپیاں ‘700افراد کیلئے راشن ‘بچوں کیلئے تحائف‘خیمے‘ جبکہ 1000افراد کیلئے ادویات شامل ہیں ان کاکہناتھاکہ گوجرانوالہ سے متاثرین کیلئے امداد کی دوسری کھیپ بھی جلد بھجوائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.