Live Updates

پی ٹی آئی جاری مفادات کی جنگ اوراجارہ داری کی خواہش نے نظریاتی کارکنوں کو پارٹی چھوڑے پرمجبورکردیا

شہراورمضافات میں کئی بانی کارکنوں اورمقامی عہدیداروں نے اعلانیہ اورغیراعلانیہ پارٹی کوخیربادکہنا شروع کردیا

منگل 10 نومبر 2015 21:23

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء ) تحریک انصاف میں جاری مفادات کی جنگ اوراجارہ داری کی خواہش نے نظریاتی کارکنوں کو پارٹی چھوڑے پرمجبورکردیا ،شہراورمضافات میں کئی بانی کارکنوں اورمقامی عہدیداروں نے اعلانیہ اورغیراعلانیہ پارٹی کوخیربادکہنا شروع کردیا جس کی وجہ سے پارٹی کیلئے اپنی مقبولیت قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔

بتایاگیا ہے کہ دیگر جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈرز ،سابق ممبران اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی میں اجارہ داری اورمفادات کے حصول کی جنگ تیز ہوگئی ہے جبکہ پارٹی کے دیرینہ اورنظریاتی کارکنوں کیلئے پارٹی میں اپنی حیثیت برقراررکھنا دن بدن مشکل ہوتاجارہا ہے ۔بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدواروں کی ناقص کارکردگی نے جہاں آرگنائزرز کے ٹکٹوں بارے فیصلے کوغلط ثابت کیا ہے وہیں دوسرے مرحلے کے الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی پرسوالیہ نشان لگادیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ مضافاتی علاقوں میں امیدواروں کے مبینہ غلط چناؤکے بعدنظریاتی اوردیرینہ کارکن،مقامی عہدیدار اعلانیہ اورغیراعلانیہ طورپر پی ٹی آئی چھوڑ کر دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی حمایت کررہے ہیں ،کئی ایک کی طرف سے آئندہ چند دنوں میں استعفے بھجوائے جانے کابھی امکان ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :