انٹر نیٹ کیفیز اور ریسٹورنٹس میں شیشے ، فحش فلموں کی نمائش پر پابندی میں توسیع

منگل 10 نومبر 2015 21:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے لاہور کی حدود میں واقع تمام پبلک مقامات پر واقع انٹر نیٹ کیفیز ، ریسٹورنٹس اور کلب وغیرہ میں حقے اور شیشے کے استعمال اور فحش فلموں کی نمائش پر عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔