کوڑا کرکٹ کو غیر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے پر عائد پابندی میں توسیع

منگل 10 نومبر 2015 21:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمہ تحفظ ماحول کی طرف سے ممنوع قرار دی گئی جگہوں ، پبلک مقامات اور دریاؤں کے بیڈز میں کوڑا کرکٹ پھنکنے پر عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس امر کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ بعض ہاؤسنگ سوسائٹیز ، صنعتی ادارں اور گھروں کے مالکان غیر قانونی طور پر ، کھلی جگہوں ، نشیبی علاقوں اور دریاؤں کے بیڈز میں کوڑا کرکٹ پھینکتے تھے جو عوام الناس کی صحت کے لئے ضرر رساں تھا ۔

متعلقہ عنوان :