پولنگ اسٹیشنز کے راستوں اور علاقوں کو سیل کرکے لوگوں کی تلاشی لی جائیگی، محمد عباس بلوچ

کسی کو بھی اسلحہ یا لاٹھی وغیرہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،پارٹی کیمپس کو پولنگ سے دور رکھا جائے،کمشنر سکھر

منگل 10 نومبر 2015 21:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) کمشنر سکھر /لاڑکانہ ڈویژن محمد عباس بلوچ نے 14 نومبر کو ہونے والے ری پولنگ کے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے راستوں اور علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرکہ لوگوں کی تلاشی لی جائیگی، کسی کو بھی اسلحہ یا لاٹھی وغیرہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

پارٹی کیمپس کو پولنگ سے دور رکھا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات سکھر /لاڑکانہ ڈویژنزکے اندر بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں رکے ہوئے اور ملتوی ہونے والے پولنگ اسٹیشن پر 14 نومبر کو ہونے والے دوبارہ پولنگ کے سلسلے میں سکیورٹی اور پولنگ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر سکھر کی آفس کے کمیٹی روم میں دونوں ڈویژنز کے انتظامی، پولیس افسران اور رٹرننگ افسران کے طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ سائیں رکھیو میرانی، خیرپور، گھوٹکی، قمبرشہدادکوٹ، جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز اور متعلقہ آر اوز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوراں خیرپور میں درازہ سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق افراد کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جیکب آباد ضلع کی مبارکپور یوسی میں دو پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی، جبکہ قمبرشہدادکوٹ میں ۱۱، گھوٹکی کے ایک اور خیرپورضلع کی 4پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ ہورہی ہے۔

ایس ایس پی خیرپور پیر محمد شاہ نے بتایا کہ خیرپور ضلع میں چار پولنگز پر ہونے والے ری پول کے سلسلے میں 200 رینجرز اہلکاروں کی ڈمانڈ کی ہے، جبکہ ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے 50 جوان مقرر ہونگے، درازہ سانحہ والی پولنگ پر 60 کمانڈوز واقعے سے لیکر وہاں موجود ہیں۔ آر او گمبٹ نے بتایا کہ درازہ سانحہ والی پولنگ اسٹیشن پر تمام عملہ تبدیل کیا گیا ہے، اور چار کی جگہ 6 پولنگ بوتھس بنائے جائینگے۔

اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کمشنر سکھر /لاڑکانہ ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا کہ درازہ سانحہ کے علاوہ کامیاب بلدیاتی الیکشن کرانے کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ سول انتظامیہ آزاد اور شفاف انتخابات کروا سکتی ہے، کہیں سے بھی بائیکاٹ کی اطلاع نہیں ملی، آر اوز اور انتظامیہ غیر جانبدار رہ کر کام کیا ہے ۔ کمشنر سکھر/لاڑکانہ نے مزید کہا کہ ہمیں درازہ سانحہ سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور لوگوں کی ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنی ہوگی اور ری پول والے دن پولنگ اسٹیشن کو ماڈل بناکر کام کرناہوگا، کیونکہ مین پاور اس مرتبہ زیادہ ہوگا، پولنگ اسٹیشن کے راستوں کو سیل کرکہ لوگوں کو سرچ کے بعد اندر داخل ہونے دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :