پی ٹی آئی کی جنگ ایک مخصوص طبقے سے ہے:یاسمین راشد
ذیشان حیدر منگل 10 نومبر 2015 21:49
اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی انچارج ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جنگ ایک مخصوص طبقے سے ہے ،یہ واحد جماعت ہے جو حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اور موجودہ حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔
(جاری ہے)
وہ پی ٹی آئی کے رہنما سید اعجاز بخاری کی رہائش گاہ پر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ الیکشن کو ہر قیمت پر صاف اور شفاف کرایا جانا چاہیے الیکشن کمشن کے منع کرنے کے باوجود فیز iiکے مرحلے سے قبل ہر ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جاری رہنا الیکشن کمشن پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن غیر جانبداری کا ثبوت دے، ترقیاتی کاموں کے پیکج کے اعلانات پری پول ریگنگ ہے اٹک سمیت دیگر اضلاع میں بھی ترقیاتی کاموں میں تیزی آ گئی ہے جبکہ یہ کام الیکشن سے قبل ہی بند ہو جانے چاہیں تھے انہوں نے کہا کہ اس قسم کی شکایت تحریری طور پر الیکشن کمشن کو دی جائے ڈاکٹر راشدہ نے کہا کہ فیزiکے الیکشن میں فافن نے رپورٹ میں کہا تھا کہ 71%پولنگ اسٹیشن پر بے ضابطگیاں نظر آئیں اور فافن کی جانب سے نشاندہی بھی کی گئی انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ 22ہزار ووٹروں کی شفٹ آوٹ اور شفٹ ان، کی گئی الیکشن کمشن کے پاس نو سو ووٹرز کا ثبوت موجود ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن اپنا قبلہ درست کرے کیونکہ نئی حلقہ بندیوں نے ووٹرز کو پریشان کر رکھا ہے ایک ہی گھر کی چار ووٹیں ایک وارڈ میں اورچار ووٹ دوسرے وارڈ میں چلی گئیں انہوں نے کہا کہ عمران کان ایک ایماندار لیڈر ہیں آپ بھی کسی اچھے نمائندے کوسامنے لائیں عمران خان کرپشن برداشت نہیں کرتے کے پی کے کے نیب نے اپنا ہی منسٹر پکڑا، انہوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی مختلف اضلاع میں اپنے جلسے بند کریں 126دن کے دھرنے نے عوام کو باشعور بنایا قبل ازیں ممبر صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی سید اعجاز حسین بخاری نے حلقہ اٹک کی چھ تحصیلوں میں بلدیاتی امیدوار جو کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں بریفنگ دی اور اٹک کی الیکشن مہم کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ ہم انشاء اﷲ برتری ضرور حاصل کریں گے ․
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.