آر پی او راولپنڈی کا دورہ اٹک ، پولیس کو اشتہاری پکڑنے اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہدایات
ذیشان حیدر منگل 10 نومبر 2015 21:50
اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصا ل فخر سلطان راجہ نے ضلع اٹک کا دورہ کیاجس دوران انہیں بلدیاتی انتخابات پربریفنگ دی گئی ۔ آر پی او راولپنڈی نے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکشن کے پر امن انعقا د کیلئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کا مکمل نفاذ یقینی بنا یا جائے ۔موجو دہ ملکی صورتحا ل کے پیش نظر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فا ئرنگ پر پا بندی کا اطلاق کرا یا جائے، کسی امیدوار اور منتخب نمائندے کو پرائیویٹ گارڈ رکھنے کی اجازت نہ ہے۔
اسلحہ آتیش وغیرہ کی دوکانیں الیکشن کے دنو ں میں بند رکھی جا ئے گی۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف فوری اور سخت کا روا ئی کی جا ئے ۔ پولنگ اسٹیشن اور الیکشن کیمپو ں کی الیکشن سے پہلے سرچ سو یئپنگ کی جائے پولیس کا کام غیر جانبدار رہ کر آزادانہ اور منصفا نہ انتخا بات کا انعقا د کرانا ہے۔(جاری ہے)
الیکشن جیتنے والے امیدواروں کی طرف سے کسی قسم کی ریلی کی ہرگز اجازت نہ ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پولیس کو اشتہاریوں کے خلاف کا رکردگی بہتر کرنے کے سختی سے احکامات جاری کیے۔سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ایکشن اور مقدمات کی تفیش جلداور میرٹ پر کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے واضح کیا کہ کرپٹ اور بد عنوان پولیس افسران کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.