چک امر سنگھ میں ناجائز تعلقات کے شعبے میں لڑکا اور لڑکی قتل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 10 نومبر 2015 21:50

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) نواحی علاقے چک امر سنگھ میں ناجائز تعلقات کے شعبے میں لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چک امر سنگھ کے ابراہیم وغیرہ کو شک تھا کہ چک امر سنگھ کے حاضر خاں کھرل کے بیٹے شاہ رسول کے محمد یار کھرل کی بیٹی شگفتہ بی بی سے ناجائز تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز شاہ رسول گھر سے اڈا پر درزی سے کپڑے لینے کے جا رہا تھا کہ ابراہیم وغیرہ سات افراد نے نے اس کو پکڑ لیا، تشدد کا نشانہ بنایا پھرفصل کپاس کے قریب فائرنگ کرکے قتل کر دیا بعد میں محمد یار کھرل کی بیٹی شگفتہ بی بی کو پکڑ کر فصل کپاس میں لے جا کراسے بھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس کلیانہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :