بالی وڈ کی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ہمراہ ماہرہ خان سے قبل صنم سید کو ہیروین کے کردار کی پیش کش کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 10 نومبر 2015 21:53

بالی وڈ کی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ہمراہ ماہرہ خان سے قبل صنم سید ..
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) بالی وڈ کی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ہمراہ ماہرہ خان سے قبل صنم سید کو ہیروین کے کردار کی پیش کش کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ بالی وڈ کی فلم رئیس میں جلوہ گر ہوں گی۔ اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ ماہرہ خان سے پہلے پاکستانی اداکارہ سنم سید کو شاہ رخ خان کے مقابل کردار کی پیش کش کی گئی تھی۔ تاہم اپنی شادی کی مصروفیت کے باعث صنم سید آڈیشن کیلئے نہیں جا پائی تھیں۔

متعلقہ عنوان :