کسان کیے دل کی بات حکومت کو ’چبھ‘ گئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 10 نومبر 2015 21:54

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء )وزیر اعظم پاکستان کی آمد پر تقریر سے قبل سرکاری ٹی وی کو دیاگیا انٹرویو کاشتکار کو مہنگا پڑ گیا۔وزیر اعظم کی تقریر سے قبل اپنے انٹرویو میں کسانوں کو ریلیف پیکج کے چیک کو ’’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘‘ کہنے پر کاشتکار کا نام بھی لسٹ سے خارج ،چیک بھی پرسرار طور پر غائب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے رہائشی مقامی کاشتکار محمد عالم گجر گذشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی 5روز قبل سمبڑیال میں کسانوں کو ریلیف کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر اور چیکوں کی تقسیم سے قبل سرکاری ٹی وی سے کاشتکاروں کے تاثرات کے حوالے سے انٹر ویو میں اس نے کہا کہ حکومت کسانوں کو مالی امداد کے حوالے سے جتنی رقم کے چیک دے رہی ہے وہ ’’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘‘ کے برابر اور ناکافی رقم کے ہیں جس پر نہ صرف اس کا چیک وصول کرنے والے کاشتکاروں کی لسٹ میں 15ویں نمبر پر نام بھی خارج کردیا گیا بلکہ اسے سٹیج پربھی نہ بلایا گیا اور اس کا چیک پرسرار طور پر ’’غائب‘‘ کردیاگیا جس پر وہ متواتر اپنے لاپتہ چیک کی دستیابی کیلئے مقامی انتظامیہ کے دفتروں میں خوار ہورہا ہے ۔