پاکستان کی خاتون ’’صدر ‘ کہاں گئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 10 نومبر 2015 21:54

پاکستان کی خاتون ’’صدر ‘ کہاں گئی

چیچہ وطنی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) میں صدر پاکستان بن چکی ہوں ،حلف اٹھانے اسلام آباد جارہی ہوں اور پھر نہ جانے کہاں چلی گئی مقامی شہری عمران حسن شاہ کی 40سالہ بیوی سعدیہ جو پچھلے کچھ عرصہ سے دماغ کے مرض میں مبتلا اور زیر علاج تھی، اپنی فیملی کے افراد کو یہ کہتے ہوئے گھر سے چلی گئی کہ وہ پاکستان کی صدر منتخب ہوچکی ہے اور اسے حلف اٹھانے کیلئے اسلام آباد بلایا گیا ہے،وہ ایوان صدر پہنچ کر سب کو وہاں بلا لے گی،شہر کے ایک موٹر سائیکل رکشا ڈرائیور نے بتایا ہے کہ وہ سعدیہ کو ساہیوال فیصل آباد چوک میں چھوڑ کرآیا تھا جو اسلام آباد جانے کا کہہ کر بس میں سوار ہوئی تھی،ذہنی مریضہ خاتون کے تین بچے ہیں اور پورا خاندان سخت پریشان ہے،تلاش بسیار کے باوجود کچھ علم نہیں ہوسکا ہے،خاتون کے خاوند عمران حسن شاہ نے سرکاری اور غیرسرکاری اداروں سے اپیل کی ہے کہ سعدیہ کی تلاش میں اسکی مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu