میٹرک کے ا طلباء و طالبات پر ایک ہزار روپے کا اضافی ’’ٹیکس‘ لگ گیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 10 نومبر 2015 21:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) سرگودھا بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کیلئے داخلہ بھجوانے والے تمام طلباء و طالبات پر ایک ہزار روپے اضافی عائد کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق داخلہ بھجوانے والے تمام طلباء و طالبات پر 395 روپے پروسیسنگ فیس‘ 550 روپے سرٹیفکیٹ پروسسینگ فیس عائد کی گئی ہے جس سے فی طالبعلم پر ایک ہزار کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

سرگودھا بورڈ سمیت صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے جو شیڈول جاری کیا ہے اس میں واضح طور پر شرائط عائد کی گئی ہیں کہ داخلہ بھجوانے کیلئے تمام طلباء و طالبات کو یہ فیسیں لازماً داخلہ فیس کیساتھ جمع کرانا ہونگی ان فیسوں کے بغیر داخلہ فارم قبول نہیں کیا جائیگا یہ فیس غریب اور یتیم بچوں سے بھی لی جارہی ہے۔