ارکان اسمبلی اور وزراء کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات

منگل 10 نومبر 2015 21:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ارکان اسمبلی اور وزراء کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز اور ایس ایس پی صاحبان کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے ارکان اسمبلی کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں اور انتخابی دفاتر پر بھی کڑی نظر رکھتے ہوئے مہم کے دوران پولیس گشت کو یقینی بنایا جائے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بعض ملک دشمن عناصر انتخابات کے دوران گڑ بڑ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :