حکومت نے پانی کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری کردیے

منگل 10 نومبر 2015 22:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) محکمہ خزانہ نے سرگودھا میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 13 کروڑ روپے کے فنڈز میں سے پہلے مرحلہ میں 49 ٹیل پر واٹر سپلائی سکیم سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع ہوجائیگی۔ اسی طرح سرگودھا شہر میں 3 فیز میں پینے کے پانی کی سکیموں کو مکمل کی جائیگا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ استقلال آباد اور گردونواح میں پانی کی فراہمی کیلئے 5 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں، اسی طرح دوسرے مرحلہ میں 10 کروڑ روپے کی رقم سے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا اس وقت سرگودھا شہر میں کسی بھی مقام پر لوگوں کو پینے کا پانی فراہم نہیں ہورہا جبکہ زیر زمین پانی کی کثیر مقدار کڑوی ہوچکی ہے جو پینے کے قابل نہیں جس کی وجہ سے لوگ مہنگے داموں پانی خرید کر پی رہے ہیں واٹر سپلائی سے پینے کا صاف پانی کی فراہمی کیلئے شہر بھر کی تمام زیر زمین واٹر پائپ لائن ناکارہ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے گٹروں ملا پانی پینے کے پانی میں مکس ہوکر آرہا ہے جو ہیپاٹائٹس سمیت مختلف بیماریوں کا موجب بن رہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہر بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجموعی طور پر 39 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کئے ہیں یادرہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بھی ضلع سرگودھا میں پینے کے صاف پانی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری ہوئے تھے یہ فنڈز کہاں خرچ ہوئے اس کے بارے میں کچھ پتہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :