انتخابی عملے کو ہدایت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 10 نومبر 2015 22:07

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) اسسٹنٹ کمشنر اورتحصیل رٹیرننگ آفیسر حافظ محمد نجیب نے انتخابی عملے پر واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے انجام دیں ، پولنگ کے دوران کسی قسم کی کوتاہی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گاتحصیل میونسپل کمیٹی پیرمحل کے 18وارڈز کے پولنگ ریٹرننگ آفیسران کی ٹریننگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسوگز کے اندر کسی بھی امیدوار کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طلب کریں کسی بھی گروپ ،جماعت یا امیدوار کی طرف سے ہر قسم کے دباؤ کو مستر دکرتے ہوئے اپنے فرائض احسن اندا ز میں انجام دیں تاکہ شفاف نتائج سے بلدیاتی انتخاب کو مرحلہ مکمل ہوسکے اس موقع پر فاروق زاہد ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر بھی موجودتھے ۔